14 مئی، 2011، 12:36 PM

عبد الحلیم خدام

فرانس میں شام مخالف محاذ کے اجلاس میں اختلاف/ عبد الحلیم خدام کے منہ پر طمانچہ

فرانس میں شام مخالف محاذ کے اجلاس میں اختلاف/ عبد الحلیم خدام کے منہ پر طمانچہ

فرانس میں شامی حکومت کے مخالف محاذ کے اجلاس میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں اس اجلاس میں سعودی عرب کے شہزادہ بندر بن سلطان بھی موجود تھے جو شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے شامی حکومت کےمخالفین کو بڑی مقدار میں رقم فراہم کررہے ہیں سعودی شہزادہ نے شام کے ناراض سابق نائب صدر عبد الحلیم خدام کی توہین کی اور اس کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تمام پیسہ تم نے برباد کردیا کیونکہ شام کی حکومت کو ختم کرنے میں تم ناکام ہوگئے ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں شام کے سابق نائب صدر عبد الحلیم خدام اور سعودی شہرزادہ بندر بن سلطان کی موجودگی میں شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شامی حکومت کے مخالفین کی صفوں میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں سعودی عرب شام مخالف گروہ کو مالی امداد فراہم کررہا ہے ہیں اس اجلاس میں سعودی عرب کے شہزادہ بندر بن سلطان بھی موجود تھے جو شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے شامی حکومت کےمخالفین کو بڑی مقدار میں رقم فراہم کررہے ہیں سعودی شہزادہ نے شام کے ناراض سابق نائب صدر عبد الحلیم خدام کی توہین کی اور اس کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تمام پیسہ تم  نے برباد کردیا اور شام کی حکومت کو ختم کرنے میں تم ناکام ہوگئے ہو۔ بندر بن سلطان نے عبد الحلیم خدام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کہا تھا کہ دو ہفتے میں شام کی حکومت ختم ہوجائے گی اور شام کی حکومت کو ختم کرنے کے لئے تم نے تمام وسائل فراہم کئے ہیں بندر بن سلطان نے کہا کہ خدام تم نے جھوٹ بولا اور ہمارا تمام سرمایہ تم نے تباہ و برباد کردیا ہے اور اب ہمارے لئے ذلت و رسوائی کے سوا کچھ باقی نہیں بچا ہے واضح رہے کہ عبد الحلیم خدام اور لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کے حامی امریکہ ، اسرائيل اور سعودی عرب کی ایما پر شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں لیکن شام کی حکومت نے بروقت اصلاحات انجام دیکر مخالفین کی تمام کوششوں کو نقش بر آب کردیا ہے۔ شام میں امریکہ ، اسرائيل اور سعودی عرب مشترکہ طور پر عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش میں ہیں لیکن شامی عوام نے اب تک ان کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔

News ID 1310987

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha